the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ وہ شام کے علاقوں میں فضا سے کھانے کی اشیا، ادویات اور دیگر اعانتی چیزیں گرانے کے کام کے لیے تیار ہے، جس امداد کی سخت ضرورت ہے؛ لیکن انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کام کا آغاز کرنے کے سلسلے میں اُسے حکومتِ شام کی اجازت درکار ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہٴ خوراک کا کہنا ہے کہ اِن پروازوں کے لیے اُسے شام کی منظوری کی ضرورت ہے، جس کے بعد اس جنگ زدہ ملک کے 19محصور علاقوں میں رسد کی فراہمی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

عالمی ادارہٴ صحت نے بتایا ہے کہ فضا سے خوراک کے پیکٹ گرانے کے لیے ہیلی کاپٹر یا طیارے استعمال ہوں گے، حالانکہ اگر شام منظوری دے تو زمینی رسائی زیادہ مناسب ہوگی۔

اقوام متحدہ کی سرپرستی میں



امدادی اشیا کی رسد بین الاقوامی ’سیریا سپورٹ گروپ‘ کی زیر نگرانی شروع کی گئی تھی، جس میں زیادہ تر علاقائی ملک اور عالمی طاقتیں شامل ہیں، جن کی قیادت امریکہ اور روس کرتے ہیں۔

لندن میں اقوام متحدہ کے ایک اہل کار نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ انسانی ہمدردی کے امور پر رابطہ کار کے عالمی ادارے کا دفتر فضا سے خوراک کی اشیا گرانے کے کام کے آغاز سے قبل حکومت شام کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے۔ علاقائی دفتر نے اس سے قبل براہ راست شامی حکام کو اجازت دینے کی درخواست بھیجی تھی۔

ادارے کے کہنا ہے کہ اِن 19 محصور علاقوں کے بارے میں، عالمی ادارہٴ خوراک کو توقع ہے کہ ہیلی کاپٹروں کا استعمال زیادہ مناسب ہوگا، اگر زمینی رسائی دینے سے ہچکچاہٹ سے کام لیا جاتا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.